لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) طارق باجوہ نے ٹیکس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ وصولی ممکن بنائیں اور ٹیکس واجبات کی وصولی کے لئے کوئی سیاسی دبائو قبول نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گذشتہ روز ٹیکس آفس لاہور میں چیف کمشنر اور کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ریجنل ٹیکس آفس لاہور ون کے چیف کمشنر شفقت محمود، چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور ٹو اور لارج ٹیکس پیئرز ٹیکس یونٹ لاہور کے چیف کمشنر مصطفی اشرف کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ طارق باجوہ کو ٹیکس اصلاحات، ٹیکس وصولی اور ٹیکس بیس بڑھانے کے حوالے سے پریزنٹیشن دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے پریزنٹیشن کو سراہا اور ٹیکس حکام کو ہدایت دی وہ ٹیکس بیس بڑھانے پر توجہ دیں۔ رواں مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی کے ہدف حاصل کرنے کے لئے ماہانہ ٹیکس وصولی کا تعین اور اسے حاصل کیا جائے۔