اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 18 کے ایک افسر کو معطل کر دیا جبکہ 4 افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی۔ گریڈ 20 کے ایک افسر کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ گریڈ 17 کے 10 افسروں نے تعیناتی کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18 کے تین افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی۔ ان افسروں میں شبانہ ممتاز‘ بہزاد انور‘ سجاد اظہر اور محمد اسد طاہر شامل ہیں۔ لاہور آر ٹی او میں تعینات گریڈ 18 کے افسر محمد فیصل چودھری کو معطل کر دیا گیا۔ ان کو تین ماہ کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ بنک آف خیبر سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 کے افسر سعید الحق کو واپس بی او کے بھیج دیا گیا۔ سعید الحق کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں واپس بھیجا گیا ۔ گریڈ 21 کے افسر طارق احمد نواز نے ڈی جی آئی پی آر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گریڈ 19 کے افسر عامر رشید شیخ نے ڈائریکٹر آئی پی آر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گریڈ 20 کے افسر محمد ابراہیم کو کراچی میں ڈائریکٹر آئی او سی او مقرر کر دیا گیا۔ دریں اثناء گریڈ 17 کے 10 افسروں نے اپنی تعیناتی کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ ان میں بہاول شہر یار‘ محمد علی تاج‘ بینش عروج‘ طلعت محمود بوسال‘ عبداﷲ ارشد‘ علی نور‘ محمد عمر خان‘ محمد عادل خان شامل ہیں۔