سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جرمانے میں چار سو فیصد اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سیلز ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ 100روپے یومیہ سے 400 فیصد بڑھا کر 500روپے یومیہ کردیاہے۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس آرڈیننس کی شق33 میں ترمیم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے لیے سیلز ٹیکس واجبات جمع کرانے کی مدت 15دن سے کم کرکے 10روز کر دی گئی ہے اور آئندہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس واجبات ہر ماہ کی 10تاریخ تک جمع نہیں کرائیں گے تو ان پر یومیہ 500روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ فارمشنز کو بھجوائی جانے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بعض لوگوں کی جانب سے ٹیکس واجبات جمع کرانے کی 15 دن کی میعاد کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور وہ جان بوجھ کر سیلز ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کرتے ہیں لہذا آئندہ جو بھی ٹیکس دہندگان 10دن کے اندر اندر سیلز ٹیکس واجبات جمع نہیں کرائیں گے تو اس کے بعد ان پر 500روپے یومیہ کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن