ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی م¶ثر ذریعہ ہے: خواجہ خاور

لاہور (کامرس رپورٹر) اےف پی سی سی آئی رےجنل قائمہ کمےٹی برائے امن وامان وو سےنئر نائب صدر مسلم لےگ (ن) ٹرےڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاوررشےد نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی نہایت موثر ذریعہ ہے، ہمیں پرانے بوسیدہ نظام سے جان چھڑوا کر اب ٹیکنالوجی کی دوڑ میں آنا ہوگا، امپورٹ، ایکسپورٹ اور دیگر ذرائع سے سالانہ اربوں کھربوں کی با آسانی ٹیکس چوری کی جا رہی ہے ، ملک میں مہنگائی کے بڑھتے تناسب کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے ہر شے پر عائد بھاری بھرکم ٹیکس ہے جس سے بچنے کےلئے ہر کوئی ٹیکس چوری کا راستہ اختیار کرتا ہے، حکومت عوام پر اتنا ہی بوجھ ڈالے جتنی اس میں برداشت کرنے کی سکت ہے۔

ای پیپر دی نیشن