لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وسطی ایشیاء سے تجارت کیلئے افغانستان سے ڈیوٹی گارنٹی اور برآمدات کے وزن پر عائد اضافی ڈیوٹی کے اختتام پر بات چیت جاری ہے،پاکستان بھی افغان تاجروں کو ٹرانزٹ ٹریڈ کی مد میں متوازی سہولیات فراہم کرے گا ،ان تجارتی سہولیات کے نتیجے میں دونوں ممالک میں اعتماد کی فضا میں اضافہ ہو گا اور تجارت بڑھے گی۔