رضاکارانہ ٹیکس سکیم کو ہر شعبہ میں پذیرائی ملی: ایف بی آر

لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے ممبر آپریشن ان لینڈ ریو نیو ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہاکہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم میں تمام قسم کے تحفظات دور کیے گئے۔ نئے ٹیکس گزاروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی بلکہ وہ ویلٹھ ٹیکس ،ود ہو لڈنگ ٹیکس اورسابقہ آڈٹ سے مستثنی ہو نگے تاہم رواں مالی سال کے اختتام کے بعد ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور بے نامی اکاؤنٹ ضبط کر لیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کے دوران کیا ۔ اس مو قع پر پاکستان ٹیکس بار کے صدر محسن ندیم ، لاہور ٹیکس بار کے صدر منشاء سکھیرا ، انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر ، صدر پنجاب چوہدری محبوب سرکی ، چیف کمشنر صفدر حسین ،چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور تسنیم رحمن ، آر ٹی اوخواجہ عدنان ظہیر ، اشر ف بھٹی ،محمد عرفان اور علی اعوان موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن