لاہور (کامرس رپورٹر) ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے انکم ٹیکس سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں رعائتوں اور استثنا کے ایس آر اوز ختم کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مجوزہ اقدام کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص کاروباری اداروں کو ٹیکسوں میں رعایت ملنے سے غیر متوازن کاروباری ماحول پیدا ہوتا ہے ۔ لا محالہ جن اداروں کو سہولتیں مل جاتی ہیں وہ پیداواری لاگت اور مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں دوسروں کی نسبت سہولت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں امتیازی ماحول کو جنم دینے والے ایس آر اوز کے خاتمہ سے کاروبار میں نا ہمواریت ختم اور تمام کاروباری اداروں کو ترقی کرنے اور آ گے بڑھنے کے لیے یکساں مواقع میسر ہوں گے۔