استعمال شدہ کپڑوں پر ٹیکس ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے: زاہد حسین

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ لنڈا سارک ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت دنیا میں لنڈے کا سب سے بڑا امپورٹر ہے جبکہ دوسرا نمبر پاکستان اور روس کا ہے۔امریکہ، برطانیہ اور جرمنی دنیا میں لنڈے کے سب سے بڑے برامدکنندہ ملک ہیں۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان میں لنڈا غریب عوام کی ضروریات پوری کرتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن