لاہور( خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کی یورپ میں بغیرڈیوٹی رسائی سے قومی معیشت تازہ دم ہوگئی۔نیک نیت اورمخلص قیادت کی سنجیدہ کاوش رنگ لے آئی،پاکستان کوجی ایس پی پلس کا سٹیٹس ملنا ہماری بیمارمعیشت کیلئے آب حیات ہے۔پاکستان کوبغیرڈیوٹی برآمدکی اجازت دینے سے یورپ کوبھی بھرپور فائدہ ہوگا۔اس تاریخی کامیابی پروزیراعظم میاں نوازشریف خراج تحسین کے مستحق ہیں،یورپ میںان کے معاشی ویژن کوپذیرائی ملناخوش آئندہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی معاشی اصلاحات کے ثمرات سے پاکستان کا ہرطبقہ مستفیدہوگا۔قومی معیشت کومضبوط سے مضبوط تربنانااوربیرونی قرض پرانحصارنہ کرناہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔وہ ایم پی اے شہزادمنشی کی طرف سے اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ کامران مائیکل نے مزید کہا کہ یورپ میں ڈیوٹی فری برآمد کی اجازت ملنے سے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آئے گی اورعوام کوروزگار ملے گا۔عوام نے 11مئی کے انتخابات میں درست قیادت منتخب کی جس کے سبب پاکستان معاشی استحکام کیلئے درست سمت بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کاوفاقی حکومت کے معاشی ایجنڈے پربھرپوراعتماداوراطمینان کااظہار ہماراسرمایہ افتخارہے ۔ وزیراعظم میاںنوازشریف مادروطن میں معاشی انقلاب کی راہ میں آنیوالی ہردیوارگرادیں گے۔