لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کاروباری املاک پر ایف بی آر کے چھاپوں کے معاملے پر کچھ مخصوص عناصر کی جانب سے حکومت و تاجروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا ان کے علم میں آیا ہے کہ کچھ ٹیکس آفیشلز نے ایف بی آر حکام کو ایک میمو بھیجا ہے جس میں لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے چھاپوں نے تاجروں میں بے چینی پیدا کررکھی ہے جس پر لاہور چیمبر نے پرامن احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا نے چھاپوں پر تحفظات کا اظہار کیا لیکن کچھ ٹیکس آفیشلز ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کررہے ہیں ۔