لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر ناصر حمید خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مارکیٹوں میں چھاپے بند کرے اور ایسا انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے متعلقہ چیمبر اور ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کیونکہ تاجروں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنے سے کاروباری ماحول ب±ری طرح خراب ہورہا ہے۔ لاہور چیمبر میں آٹوموبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پاسپیڈا) کے وفد سے ملاقات میں محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ کاروباری برادری حکومتی محاصل کا سب سے بڑا ذریعہ ہے لہذا اسے عزت واحترام دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے مطابق ایف بی آر حکام نے ایک ہی روز میں برانڈرتھ روڈ اور دیگر کئی کاروباری مقامات پر چھاپے مارے جس سے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔