لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)کے چئیرمین عرفان اقبا ل شیخ نے کہا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کی مختلف ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ کے مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔ جب تک تاجروں کے تحفظات دور نہ ہو جائیں ودہولڈنگ ٹیکس جبری طور پر نافذ کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ تاجروں اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی کی سی صورتحال پیدا نہ ہو۔ پیاف کے چئیرمین عرفان اقبا ل شیخ ، وائس چئیرمین تنویر احمد صوفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس ایشو کو فوری حل کیا جائے تاکہ تاجر برادری یکسوئی سے اپناکاروبار جاری رکھ سکیں۔ انھوں نے کہا کہ15 نومبرتک اس مسئلے کو حل کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا مگرا یسا نہیں ہو سکا ہے ، ایسا حل نکالنا ہو گا جو سب کے لئے قابل قبول ہو۔