لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیواتھارٹی نے پنجاب حکومت کو شادی ہالز، مارکی اور کیٹرنگ سروسز پر جی ایس ٹی کی شرح 5فیصد سے بڑھا کر 16فیصد کرنے کی تجویز دینے کا فیصلہ کیا ۔پنجاب ریونیواتھارٹی کے کمشنر انفورسمنٹ جاوید احمد کے مطابق سال2015 کے دوران پنجاب حکومت نے شادی ہالز کیٹرزایسوسی ایشن کی درخواست پرسیلز ٹیکس کی شرح16 سے کم کرکے5فیصد کردی گئی تھی کیونکہ ٹریڈ باڈیزنے پنجاب حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ کم سیلز ٹیکس کردیا جائے تو وہ اپنے ممبرز کوپنجاب ریونیواتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے تیار کریں گے۔ تاہم ایسوسی ایشن آپس کے اختلافات کے باعث ان وعدوں کو پورا نہیں کرسکی۔