اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ادارے کی اعلیٰ سطح کی بیورو کریسی میں وسیع تبادلے کئے ہیں گریڈ 21 اور 20 کے 16 افسروںکوتبدیل کر کے ان کی تعیناتی کی ہے۔ ایف بی آر کے ممبر اور گریڈ 21 کے افسر جہانزیب محمودکو چیف کمشنر آر ٹی او پشاور‘ گریڈ 21 کے افسر سجاد حیدرخان کو چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد‘ گریڈ 21 کی افسر لبنیٰ فرخ مرزا کو ممبر ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔