اسلام آباد (اے پی پی) مالی سالی 2013-14ء کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ء میں جولائی تا جنوری کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 8.9 فیصد کی زائد ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران ایف بی آر نے 1.333 ٹریلین کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 8.9 فیصد تک زائد رہی ہیں۔