حکومت کمیٹیاں بنا کر ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ گول کر گئی: مقصود بٹ

لاہور (خبر نگار) انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کمیٹیاں بنا کر ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ گول کر گئی۔ مگر اسحاق ڈار یہ نہیں جانتے کہ تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس کے ختم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جس بھی معاملے پر کمیٹیاں بنا دیتی ہے وہ کبھی حل نہیں ہوا‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کسی بھول میں نہ رہیں کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر کمیٹی بنا کر اس معاملے کو ٹھنڈا کر لیں گے مگر ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ تاجر کسی صورت ود ہولڈنگ ٹیکس برداشت نہیں کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن