لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کروانے کی بھرپورکوشش کررہا ہے، نومبر میں یہ مسئلہ حل ہوجائے گا اور تاجروں کو ریلیف ملے گا۔ تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پْل کا کردار ادا کررہا ہے ۔