لاہور(کامرس رپورٹر)ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں چیئرمین اینٹی سمگلنگ کمیٹی لاہور چیمبر نے کہا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی کی مرحلہ وار کمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ تین سالوں میں کسٹم ڈیوٹی کے چار سلیب متعارف کروانے کے فیصلہ پر انہوں نے کہا کہ ضروریات زندگی کی جو اشیاء پاکستان میں نہیںبنتی اور وہ غریب آدمی کی ضرورت ہے ان پر کسٹم ڈیوٹی میں خاطر خواہ کمی کی جائے ۔