اسلام آباد (آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ) ایف بی آر’ نے آٹو میٹک ایکسچینج آف فنانشل انفارمیشن ( اے ای ایف آئی) کے عالمی سمجھوتوں کے تحت 101 ممالک کی ازسرنو مرتب شدہ فہرست مرتکب کر دی ہے تاکہ ان ممالک کے ٹیکس دائرہ عمل کے ساتھ افراد یا اداروں کی مالیاتی تفصیلات کا تبادلہ ہو سکے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ای ایف آئی تنظیم برائے معاشی اور ترقیاتی تعاون( او ای سی ڈی ) کی مہم ہے اور پاکستان نے خودکار بنیادوں پر مالیاتی معلومات کا تبادلہ شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق مالیاتی معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے یہ پہلی فہرست ہے اور اس فہرست کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے اس فہرست میں آسٹریلیا، لاطینی امریکہ، بھارت، سعودی عرب، چین، روس، متحدہ امارات سمیت 101 ممالک شامل ہیں۔پاکستان نے 7 جون 2017 کو اس معلومات کے تبادلے پر معاہدے پر دستخط کئے تھے۔