کراچی(کامرس رپورٹر)سندھ نے وفاق سے گندم پرود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی ہے ۔اس ضمن میںسیکریٹری خوراک نصیر جمالی نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پورا نہ ہونے سے آٹے کا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔ حکومت نے محکمہ خوراک کو 14 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دیا تھا جو پورا نہیں ہوسکا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے اچانک گندم کی خریداری پر پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاز نے بحران میں مدد کی. وفاق سے سفارش کی ہے کہ فوری طور پر گندم کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔