لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 3 افسران کے تبادلے و تعیناتی اور رخصت منظوری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سینئر افسر رضا باقر کو ممبر (آئی آر ) ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر عمران رسول کو دوبئی جانے کے لئے 8 دن کی رخصت دے دی گئی ہے، انسپکٹر کسٹم لاہور شاہد علی کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے 18 دن کی رخصت دے دی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 20 کی آفیسر رعنا احمد کی مجموعی طور پر تنخواہ سمیت 53 دن کی چھٹیاں منظور کر لی ہیں۔