ٹیلی کام سیکٹر سے سیلز ٹیکس وصولی میں 54فیصد سے زائد کمی

 اسلام آباد(اے پی اے ) گذشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی تک ٹیلی کام سیکٹر سے سیلز ٹیکس وصولی میں چون فیصد سے زائد کمی ہوئی، ایف بی آر کے سہ ماہی جائزے کے مطابق جولائی دوہزار بارہ سے مارچ دوہزار تیرہ کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی خدمات پر سیلز ٹیکس میں چون اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی، ایف بی آر کے مطابق اس دوران چینی پر سیلز ٹیکس میں بھی سترہ اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن