اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ 21 اور 22 کے افسروں نے تبادلہ کے بعد اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 22 کی افسر تسنیم رحمان نے ممبر ایڈمنسٹریشن ایف بی آر‘ گریڈ 21 کے افسر خواجہ تنویر احمد نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن‘ گریڈ 21 کے افسر رحمت اﷲ وزیر نے ممبر ٹیکس پیئرز آڈٹ کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔گریڈ 19 کے افسر محمد عاصم خٹک نے سیکرٹری ایف بی آر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گریڈ 18 کے جن افسروں نے نئے مقام تعیناتی پر رپورٹ کی ہے ان میں محمد نعمان تاشفین‘ محمد فیصل‘ ریاض خان شامل ہیں۔