لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر شیخ محمد ابراہیم نے منسٹری آف فنانس کی جانب سے ایمنسٹی سکیم بارے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ21سے بڑھا کر31مارچ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح0.1فیصد کی جائے۔ انہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں سے مطالبہ کیا ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے ۔