تاجر رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے استفادہ کریں ‘نیٹ میں شامل ہو جائیں: ہارون اختر

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریو نیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ تاجروں کے لئے متعارف کرائی گئی رضاکارانہ ٹیکس سکیم کی مدت 29فروری تک ہے لہٰذا تاجر اس سکیم سے استفادہ کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ میں شامل ہو جائیں ،مقررہ مدت گزرنے کے بعد قانون حرکت میں آئے گا اور نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشن پر 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا جائے گا جبکہ ان کے اکائونٹس اگر بے نامی ہوئے تو ضبط کر لئے جائیں گے اگر بے نامی نہ ہوئے تو 35فیصد ٹیکس اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تاجروں کورضا کارانہ ٹیکس اد ائیگی کی آگاہی دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی ،محمد علی میاں، نعیم میر ، تاجر رہنما محبوب سرکی ، مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ز ونگ لاہور کے صدر خالد سعید نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن