لاہور (خبرنگار) ایف بی آر نے 34 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو سپرنٹنڈنٹ کسٹم کے عہدے پر ترقی دے دی۔ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، ترقی پانیوالوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک یاسین، محمد سہیل بٹ، میاں ممتاز اجمل، ملک جاوید اقبال، میاں محمد آصف، ناصر محمود تارڑ، فیاض احمد چودھری، ریاض احمد باجوہ، نثار منہاس، منیر مرزا، ناصر احمد، محمد رﺅف، سجاد شوکت، شمس الحسنین ملک، دم ساز خان، اوم پرکاش، سراج الحسن، نعیم الرحمن، جاوید حسین شیرازی، محمد رفیق، مجیب اللہ بیگ، نگہت جبیں، زاہد رضا، خالد جاوید، مسعود افضل خان، سید سہیل زیدی، منور علی سلیمی، طلعت قمر، امجد پرویز، جاوید اقبال، عتیق احمد، معشوق میمن، طاہر رشید اور احمد منصور شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 5افسروں کی تبدیلی و تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ صفدر علی شاہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گوادر تعینات کر دیا۔ اسسٹنٹ کلکٹر کراچی پرویز احمد باجوہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کسٹم انسپکٹر ناصر علی کو کسٹم کلیکٹورٹ پشاور میں تعینات کر دیا گیا۔ پرنسپل آپریٹرز قمر الدین کو کسٹم حیدر آباد سے تبدیل کرکے کراچی کسٹم آپریزمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ اسلم اقبال کسٹم انسپکٹر کو کسٹم (پریزنٹیو) لاہور تعینات کر دیا گیا۔