لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ایف بی آر کو تاجروں اور شہریوں کے بنک اکاونٹس تک رسائی کا اختیار ہر گز نہ دے یہ ایک ایسا اقدام ہو گا جس سے صرف اور صرف کرپشن بڑھے گی۔ حکومتی خزانے کو کچھ نہیں ملے گا۔ حکومت اگر اپنی آمدنی میں اضافہ چاہتی ہے تو ٹیکس نظام میں ہونے والی اربوں کو چوری روکے پاکستان کی دو تہائی معیشت کالے دھن پر مشتمل ہے جس پر حکومت کا کوئی بس نہیں۔