لاہور چیمبر اور آئی سی اے کا ٹیکس ریفارمز کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان(آئی سی اے پی )ٹیکس ریفارمز کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنائینگے۔ٹیکس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی میں لاہورچیمبر،لاہور ٹیکس بارایسوسی ایشن اور آئی سی اے پی کے  ماہرین شامل ہونگے جوٹیکس سسٹم  میں بہتری اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کو تجاویز ارسال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری اورانسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کی سی پی ڈی کمیٹی کے چیئرمین اورٹیکس امورکے ماہر رفقت  حسین  سے ملاقات کے دوران کیا۔سہیل لاشاری نے کہا کہ فیصلے کرتے ہوئے  سٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔انہوں نے کہا اس وقت بزنس کمیونٹی ٹیکسوں کا مزید بوجھ برداشت نہیںکر سکتی۔  چیئرمین سی پی ڈی کمیٹی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس رفقت حسین نے کہا کہ ٹیکس سسٹم میں خرابیوں کی وجہ سے حکومت کو ریونیوکی مد میں سالانہ کھربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔اس موقع پر لاہور ٹیکس بار کے نائب صدر محمد نعمان یحییٰ بھی موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن