زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس 43 سے کم کرکے 9 فیصد کرایا: رانا بابر

لاہور(خبر نگار) صوبائی پارلےمانی سےکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسےن نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی فلاح کیلئے زرعی مداخل پر جنرل سیلز ٹیکس کا مرحلہ وارخاتمہ کر رہی ہے جس سے 52لاکھ کاشتکار خاندان مستفید ہوں گے۔ حکومت نے پیسٹی سائیڈز پر جی ایس ٹی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے جبکہ زرعی مشینری کی درآمد پرٹیکس43فیصد سے کم کر کے صرف 9فیصد کر دیا گیاہے۔ کسان دوست پالیسی اپناتے ہوئے حکومت یوریا کھاد پر جی ایس ٹی کو 17فیصد سے کم کر کے 5فیصد پر لے آئی ہے جسے مزید کم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ چھوٹے کاشتکاروں کو 80ارب روپے کی خطیر رقم کے بلا سود قرضے فراہم کرنے کے تاریخی پراجیکٹ پر کام کررہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن