ایف بی آر کا ایک روزہ نوٹس پر بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا اقدام ناقابل قبول ہے:خواجہ ضرار کلیم

 لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیکس ریکوری کی سخت اشراط اور ایک نوٹس کے بعد ہی بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کو نا قابل قبول قرار  دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کے ایف بی آر بزنس کمیونٹی کو اپیل کا موقع ضروردے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو بزنس کمیونٹی کو مشکلات میں دھکیلنے کی بجائے ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ضرار کلیم نے مزید کہا کہ متعلقہ بینکوں کی طرف سے تاجر برادری کو صرف ایک نوٹس موصول ہوتا ہے جس کے فوری بعد بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیا جاتا ہے جو سراسر بزنس کمیونٹی کے ساتھ زیادتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن