لاہور (کامرس رپورٹر)ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے کہا ہے کہ درآمدی اشیاء پر ٹیکس سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ موبائل فون ہوں یا ٹائرز، جنریٹرز ہوں یا سگریٹس ہر سال ان اشیاء کی اسمگلنگ سے حکومت خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ درآمدی اشیاء پر ٹیکس میں اضافے سے اسمگلنگ میں اضافہ ہورہا ہے اسمگلنگ کے باعث حکومتی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ایک اندازے کے مطابق صرف 11اشیاء کی سمگلنگ سے حکومت کو سالانہ دو سو ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔ناصر حمید خاں نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ ایماندار تاجر جو حکومتی ڈیوٹی ادا کرکے اشیاء منگواتے ہیں وہ مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیے گئے سامان کی فروخت کا مقابلہ کرسکیں ۔