داتا گنج بخش ٹائون انتظامیہ نے 3 ٹیکس کلکٹروں کو لارڈ میئر کا نام استعمال کرکے غیر قانونی تعمیرات روکنے کی ذمہ داری دیدی

لاہور(خبرنگار) داتا گنج بخش ٹائون انتظامیہ نے3ٹیکس کلکٹروں کو لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید کا نام استعمال کرکے ٹائون کی تمام 34یونین کونسلوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ ٹائون انتظامیہ نے نہ صرف احکامات لارڈ میئر کے احکامات پر جاری کرنے کا لکھ کر لیٹر جاری کیا بلکہ ان ٹیکس کلکٹروں کو اس ذمہ داری کے سونپنے کی ذمہ داری تھی لارڈ میئر کے نام کردی۔ یاد رہے کہ ٹیکس کلکٹرز کو قانونی طور پر کام نہیں سونپا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن