بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے: شیخ ابراہیم

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت صوبوں میں اربن پراپرٹی اور زرعی ٹیکس میں اضافہ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے بجٹ میں براہ راست اور بالواسطہ ٹیکس کولیشن کے اخراجات میں کمی کیلئے ماسٹر پلان تیار کرے ٹیکسوں میں اضافے کیلئے نئے ٹیکس دہندگان کو شامل کیا جائے بیرون قرضوں پر انحصار کم کرکے جی ڈی پی کی گروتھ کو بڑھایا جائے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے بجٹ تجاویز کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن