لاہور(پ ر)صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالدپرویز اور سیکرٹری جنرل عبدالرزاق ببر نے کہاہے کہ حکمرانوں نے معیشت کابرا حال کر کے تاجروں کو جس طرح بدحال کردےیا، اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی پھرتیوں نے صرف 100دنوں میں ن لیگ حکومت بارے تاجروں میں مایوسی اوربی چینی پھیلا دی۔بجلی کے500ارب کے گردشی قرضے ختم کرنے کے باوجودلوڈشےڈنگ کا وہی حال ہے۔ غےرملکی قرضے ڈکٹےڈشرائط پر لے کرتاجروںپر کالے ٹےکس قوانےن ٹھونسنے کی کوشش ہورہی ہے۔جسے تاجرکبھی قبول نہےں کرےں گئے۔حکومت نے انکم ٹےکس،پراپرٹی ٹےکس اورسےلزٹےکس مےں ظالمانہ اضافہ واپس نہ لےا تو 26 اکتوبر کوپورے پنجاب مےں شٹرڈاﺅن کرکے حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحرےک شروع ہو گی۔تاجر متحد ہیں، حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنا دیں گے۔