کاشتکار کنگال ہو گیا‘ مل مالک اور تاجر کھرب پتی بن گئے: کسان بورڈ

لاہور (نیوزر پورٹر) کسان بورڈ کے صدر صادق خاکوانی نے کہا کہ مل مالکان اور تاجر غریب کسانوں سے اونے پونے خام مال خرید کر ارب پتی اور کھرب پتی بن چکے ہیں۔ مگر کسان بے چارے کنگال بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی قیمت 250 روپے فی من مقرر کی جائے ، پیمنٹ بذریعہ چیک دی جائے ، شوگر ملوں کی لوٹ مار بند کی جائے، گنے کے بقایا جات فوری ادا کیے جائیں ،کرشنگ سیزن فوری شروع کیا جائے وگرنہ کروڑوں کسان سرپا احتجاج بن کر شوگر ملوں کا گھیرائو کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن