کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے: ایف بی آر

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن ملک کا مہلک مرض بن چکا ہے جسے پہلے سرکاری سطح پر اور پالیسی ماہرین و بین الاقوامی اداروں کی طرف سے تسلیم نہیں کیا جاتا تھا اور نہ ہی ترقیاتی اصلاحات میں کرپشن کے خاتمے کو کبھی اکنامک ترجیح دی جاتی تھی، البتہ بین الاقوامی اداروں نے بھی اب یہ تسلیم کرلیا ہے کہ کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے۔یہ انکشاف گزشتہ روز فیڈرل بورڈآف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ سالانہ جائزہ رپورٹ میں کیا گیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اب دنیا بھر میں کرپشن کو بڑے اور اہم مسئلے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے پالیسیاں اور اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے اپنے ترقیاتی پروگراموں کے لئے دیئے جانے والے فنڈز کے استعمال میں کرپشن کو روکنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں اور اپنے پروگراموں سے اس کرپشن کے خاتمے کو بنیادی کمپوننٹ کے طور پر شامل کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن