نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ذرائع کے مطابق ٹیکس نادہندگان کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا نے پر غور کیا جا رہا ہے ۔جبکہ ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں ہو گا۔ نادہندگان کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں دو گنا سے زائد اضافہ ہو سکتا ہے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پرانے ٹیکس نادہندگان پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن