ایف بی آر کی ای فائلنگ ثمرآور ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر میں اب بھی انکم ٹیکس کے نصف سے زائد گوشوارے ہاتھ سے پُر کر کے جمع کرائے جاتے ہیں اور ادارے کی طرف سے ای فائلنگ کی کوششیں ثمرآور ثابت نہیں ہوتی ہیں۔ 19 فروری 2015 ءتک سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر کو 8 لاکھ 51 ہزار 199 گوشوارے موصول ہوئے تھے، ان میں سے ای فائلنگ کے ذریعے 4 لاکھ 5 ہزار 307 گوشوارے داخل کرائے گئے ۔جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار 892 گوشوارے ہاتھ سے پر کر کے داخل کرائے گئے۔ 2013 ءمیں مجموعی طور پر 7 لاکھ 56 ہزار 172 گوشوارے موصول ہوئے تھے۔ جن میں 3 لاکھ 46 ہزار 53 گوشوارے ای فائلنگ کی سہولت کے ذریعے جمع کرائے گئے۔ ایف بی آر کو 2014 ءکے ٹیکس سال کیلئے 95 ہزار 27 گوشوارے زائد موصول ہوئے ہیں۔
ایف بی آر/ ای فائلنگ

ای پیپر دی نیشن