ایف بی آر ہر قسم کی آمدنی کو قابل ٹیکس قرار دے: ضرار کلیم

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈسٹری مشینری ،خام مال، پاور جنریٹررز ، سولر انرجی سسٹم اور دیگرمتبادل انرجی ذرائع کو ڈیوٹی فری کرکے آنے والے بجٹ کو کا روبار دو ست بنا ئیں تا کہ معا شی سر گر میوں کوفر وغ ملے اور بجٹ میں عا م آدمی کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے سہو لیا ت دی جا ئیں ۔ ضرار کلیم نے مزید کہا کہ FBR اپنے ٹیکس نیٹ کو بڑ ھا ئے اور تجو یز دی کہ ہر قسم کی آمد نی کو قا بل ٹیکس قرار دیا جا ئے ۔ انہوں نے FBR کی جا نب سے ٹیکس اصلا حات کے با رے میں کہا کہ تمام اسٹیک ہو لڈرز جو کہ انڈ انوا ئسنگ اور اسمگلنگFTAکے تحت معمو لی ڈیو ٹیوں پر امپورٹ کی وجہ سے بر ی طر ح متا ثرہیں وہ مقامی صنعتو ں کے تحفظ کے لیے FBR کے اقدا مات اور کردار کو بڑ ی با ریکی سے دیکھ رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن