لاہور (کامرس رپورٹر )ایپلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کے چیئرمین جاوید مسعود طاہر بھٹی نے کہا ہے کہ ٹیکس ٹریبونلز ٹیکس دہندگان کے کیسوں کی سماعت تیزی سے کر رہے ہیں۔حکومت ٹیکس ٹریبونلز کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر دے۔
تو ٹیکس دہندگان کو ای سروس کے ذریعے اپنے کیسوں کی سماعت ،نوٹسز اور فیصلوں کے بارے میں بروقت معلومات مل سکتی ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو لاہور میں اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ لاہور اور کراچی کے ٹریبونلز میں ممبران کی کمی ہے جسے جلد پورا کر لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لاہور ٹریبونلز کے دفتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام نصب کیا گیا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس اپیلوں،نوٹسز اور فیصلوں کو ای میلز کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو آگاہ کیا جائے لیکن وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ہمیں اجازت نہیں مل رہی ہے ۔