ایف بی آر سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور ٹیکس گوشوارے کل تک وصول کریگا

ایف بی آر سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور ٹیکس گوشوارے کل تک وصول کریگا

اسلام آباد ( آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا سلسلہ (کل) بدھ تک جاری رہے گا۔ عید تعطیلات کی وجہ سے اس کی مدت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ ایف بی آر ترجمان کے مطابق ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005ءکے تحت ایف بی آر نے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 23 اکتوبر 2013 تک توسیع کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن