اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 17 کھرب 57 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے، ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے 6 روز میں 300 ارب روپے یعنی ہر روز 50 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی 2017 سے 31 دسمبر 2017 تک کے لئے 1757 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تاہم یکم جولائی سے اب تک ایف بی آر 1457ارب روپے جمع کرسکا ٗ دسمبر 2017 کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 455 ارب روپے ہے۔ذرائع کے مطابق ششماہی ہدف پورا کرنے کے لئے 6 کاروباری روز میں 300 ارب روپے اکھٹے کرنا ہوں گے یعنی چھ روز مسلسل 50 ارب جمع کرنا ہوں گے۔