ٹیکس، ڈیوٹیوں کی مد میں 2 ارب سے زائد کی خوردبرد کا نوٹس

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو کے حکام نے 19سٹیل پائپ ملز مالکان کے خلاف 2ارب روپے سے زائد ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں خورد برد کرنے کا نوٹس لے لیا اور ماڈل کسٹمز کلکٹر پشاور اور ماڈل کسٹمز کلکٹر لاہور کو مذکورہ 19سٹیل پائپ ملز مالکان کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ لاہور اور پشاور میں قائم 19سٹیل پائپ ملز مالکان نے سٹیل شیٹس ڈیوٹی فری درآمد کرانے کیلئے ایس آر او2001 ( i)450 جاری کروایا جس کا مقصد تھا کہ ملک کے اندر سٹیل مصنوعات تیار کر کے ایکسپورٹ کی جائیں گی لیکن سٹیل مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کی بجائے ملک کے اندر ہی فروخت ہونی شروع ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن