لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سروسز پر عائد ٹیکس وصولی کے لئے نادرا کو نوٹس بھجوا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نادرا بینکوں کو اکائونٹ ہولڈرز کے کوائف کی تصدیق کے لئے سروسز فراہم کرتا ہے جبکہ موبائل سموں کی رجسٹریشن کے لئے سیلولر کمپنیوں کو بھی سروسز فراہم کی جاتی ہے ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نادرا کی طرف سے پنجاب بھر میں سروسز پر ٹیکس وصول کرے گی اور نادرا سے سالانہ کروڑوں روپے کے محصولات اکٹھے ہوں گے ۔