میزان بنک کے بعد از ٹیکس منافع میں 24فیصد اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر)میزان بنک لمیٹڈ نے 30ستمبر 2014ءکو ختم ہونے والے 9ماہ کے منافع میں بعد از ٹیکس 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے جوکہ پچھلے مالی سال کے 9ماہ کے 2.9 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 3.6 ارب روپے رہا۔ 30ستمبر 2013 کے 2.87 روپے کے مقابلے میں 30ستمبر 2014 کوختم ہونے والے نہ ماہ میں بنک کی فی حصص آمدنی 3.57 روپے رہی۔ بنک کے ڈپازٹس جوکہ 31دسمبر 2013 تک 290 ارب روپے تھے 14فیصد اضافے کے ساتھ 30ستمبر 2014 تک 330 ارب روپے ہوگئے۔ میزان بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 21 اکتوبر کو بینک کے غیرآڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کی منظوری دی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ نے کی۔ میٹنگ میں بورڈ کے وائس چیئرمین عبداللطیف الاسفور نے بھی شرکت کی۔ میزان بنک نے 18 اکتوبر سے HSBC کے تمام آپریشنز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس کے نتیجے میں بنک کے نیٹ ورک میں 10 برانچوں اور تقریباً 22 ارب روپے کے ڈپازٹس کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن