پنجاب بھر کے کسانوں کو نہری پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ آبپاشی حکام کی عدم توجہ سے پنجاب بھر کے کسانوں کو نہری پانی کے مسلسل حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکہ آبپاشی کے زیر انتظام پیڈا کی کسان تنظیموں کا کردار صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، سمندری، بہاولپور، سرگودھا، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور لاہور کے اطراف میں کسانوں کو نہری پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ پیڈا کی تشکیل کردہ کسان تنظیمیں غریب کاشتکاروں کا استحصال کرتی ہے جبکہ زیادہ زرعی زمین کے مالکان کو سپورٹ کرتی ہے۔ کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیڈا کا کردار غیر جانبدار نہیں ہے کسان تنظیمیں ختم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن