اسلام آباد ( آئی اےن پی)سال دوہزار بارہ میں صرف چھبیس فیصد ٹیکس دہندگان نے ٹیکس گوشوارے جمع کراوئے ۔ فیڈرل بورڈ اف ریوینو کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال تینتیس لاکھ پچاسی ہزار سے زائد این ٹی این ہولڈرز یں سے صرف آٹھ لاکھ چھیاسی ہزار افراد نے گزشتہ سال میں ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔ ایف بی ار کے مطابق نیشنل ٹیکسیشن نمبر حاصل کر نے والوں کی تعداد میں چھ اعشاریہ اٹھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور جلد ہی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔