نئے ٹیکسز اور بجٹ کے حوالے سے قیاس آرائیاں : ایک ہفتہ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘ سرمایہ کاروں کو کھرب سے زائد خسارہ

 کراچی(مارکیٹ رپورٹر)کراچی سٹاک مارکیٹ پرگذشتہ ہفتہ بھی مندے کے بادل چھائے رہے ، کے ایس ای 100انڈیکس 4بالائی حدوں سے نیچے گر گیا اور 33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا جس سے انڈیکس 33ہزارپوائنٹس کی سطح سے گر کر32600پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سرمایہ کاروں کے 1کھرب سے زائد روپے ڈوب گئے اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 71 کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر 70کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ پرہونیوالی مختلف قیاس آ رائیاں خصوصا نئے ٹیکسز عائد ہونے یا پہلے سے عائد ٹیکس کی شرح میں اضافے کی خبرو ں پرمقامی سرمایہ کار تذبذب کاشکار دکھائی دیئے جس کے سبب کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتہ کے پہلے روز ہی مندی کی لپیٹ میں آگئی اور مندی کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہا اس دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں353.18پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


ای پیپر دی نیشن