لاہور(نیوز رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا کہ توانائی بحران، امن و امان کی دگرگوں صورتحال اور عالمی کساد بازاری جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے والا ٹیلی کام سیکٹر ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش نہیں رہا ۔ٹیلی کام کمپنیاں منافع کے بجائے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں اور سرمایہ کاری کی کمی نے چند شہروں کو چھوڑ کر ملک بھر کے عوام کو تھری اور فور جی کے ثمرات سے محروم کر رکھا ہے ۔