لاہور(نیوز رپورٹر)مرکزی آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن لوہا مارکیٹ مصری شاہ کے صدر عامر صدیق چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین سے درآمد فنش گڈز سریا وغیرہ پرایف بی آر کی جانب سے پندرہ فیصد عائد کرنے کو دانشمند انہ فیصلہ قرار دیتے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،پرائم منسٹر کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی دلی شکریہ اداکیا ہے کہ اب امید پیدا ہوئی ہے کہ لوہے کی انڈسٹری کو استحکام حاصل ہو گا ۔پاکستان میں لوہے کے تاجر وں ،صنعت کاروں کو اپنی مصنوعات میں پہنچنے والے بھاری نقصان سے چھٹکارہ حاصل ہو گا ۔